سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد مہاراشٹر کی ایک خاتون کو اسقاط حمل کرانے کی آج کی اجازت دے دی۔
جسٹس ایس اےبوبڑے کی صدارت والی بنچ نے بچے کو جنم دینے کی پوزیشن میں خواتین کی جان خطرے میں
پڑنے کی بنیاد پر 26 سالہ خاتون کو اسقاط حمل کرانے کی اجازت دے دی۔
ماہر ڈاكٹروں کے ایک گروپ نے جنین کے کمزور ہونے اور پیدائش کے بعد بچے کے زندہ نہ رہ پانے کی صورت میں عورت کی جان کو خطرہ بتایا تھا۔